Posts

Showing posts from March, 2018

اسلامی تجارت

اسلامی تجارت از: مفتی تنظیم عالم قاسمی‏، استاذ حدیث دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد عقائد وعبادت کی طرح معاملات بھی دین کا ایک اہم شعبہ ہے ، جس طرح عقائد اور عبادات کے بارے میں جزئیات واحکام بیان کیے گئے ہیں ،اسی طرح شریعت اسلامی نے معاملات کی تفصیلات بھی بیان کرنے کا اہتمام کیاہے ، حلال وحرام،مکروہ اور غیر مکروہ ، جائز اور طیب مال کے مکمل احکام قرآن وحدیث میں موجود ہیں اور شریعت کی دیگر جزئیات کی طرح اس میں بھی مکمل رہنمائی کی گئی ہے ، جولوگ نماز اور روزہ کا اہتمام کرتے ہیں؛ مگر صفائی معاملات اور جائز وناجائز کی فکر نہیں کرتے ، وہ کبھی اللہ کے مقرب نہیں ہوسکتے ؛ اس لیے ان کا عمل شریعت پر ناقص ہے ، افسوس ہے کہ عرصہٴ دراز سے مسلمانوں کے درمیان معاملات سے متعلق جو شرعی احکام ہیں ان کی اہمیت دلوں سے مٹ گئی ہے اور دین صرف عقائد وعبادات کانام سمجھا جانے لگا ، حلال وحرام کی فکر رفتہ رفتہ ختم ہوگئی ہے اور دن بہ دن اس سے غفلت بڑھتی جا رہی ہے ، جس کے سبب مسلمان اقتصادیات میں پیچھے ہیں اور خاطر خواہ معاشیات میں انھیں ترقی نہیں مل رہی ہے ۔ تجارت کسب معاش کا بہترین طریقہ ہے ، اسے اگر جائز اور شر

عورت کا کسب معاش کے لئے باہر نکلنا

# فقہیات #       === عورت کا کسب معاش کے لئے باہر نکلنا === کچھ عرصہ قبل *زیب و زینت کے مسائل* کی 20 اقساط مرتب کی گئی تھیں جس میں مختلف نوعیت کے مسائل تھے، بعض رفقاء کے تقاضہ پر ایک ہی نوعیت کے مختلف مسائل کو ایک ہی پوسٹ میں مرتب کیا جارہا ہے، تاکہ پڑھنے والوں کو سہولت ہو۔(✍ : سفیان بلند) شریعت نے اصالةً عورت پر کسب ِمعاش کی ذمہ داری نہیں ڈالی ہے، بلکہ مردوں کو کسب ِمعاش کا مکلف بنایا ہے، چنانچہ شادی تک لڑکیوں کا نان ونفقہ والد کے ذمے اور شادی کے بعد شوہر پر واجب قرار دیا ہے، یہی لوگ اس کے نان ونفقہ کے ذمہ دار ہیں، ارشاد ربانی ہے : *{الرِّجَالُ قَوَّامُوْنَ عَلٰی النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰہُ بَعْضَہُمْ عَلٰی بَعْضٍ وَّبِمَآ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِہِمْ}* (سورہ نساء:۳٤) (یعنی مرد حاکم ہیں عورتوں پر اس سبب سے کہ اللہ تعالی نے بعضوں کو بعضوں پر فضیلت دی ہے اور اس سبب سے کہ مردوں نے اپنے مال خرچ کئے ہیں) اس لئے کسی عورت کو اگر نفقے کی تنگی یا مخصوص حالات کے تحت معاشی بدحالی کا سامنا نہیں، تو محض معیارِ زندگی بلند کرنے اور زندگی میں ترفہ (تعیش) پیدا کرنے کے لئے گھر سے باہر نکل